خبرنامہ پاکستان

ہم اپنے مطالبات سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے: چوہدری محمدسرور

لاہور(ملت + آئی این پی) سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ ہم اپنے مطالبات سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے ‘ 2نومبر کے پر امن احتجاج کو روکنے کی کوشش (ن) لیگ کی اپنی پاؤں پر کلہاڑی ثابت ہوں گی‘ ملک میں شفا ف احتساب ہی انقلاب ہوگا‘(ن) لیگ کے ٹا ل مٹول سے کام نہیں چلے گا ہم پر امن احتجاج کا آئینی اور قانونی حق رکھتے ہیں کوئی طاقت نہیں روک سکتی ‘حکمران ملک نہیں حکومت چلانا چاہتے ہیں مگر کر پشن کے ہوتے ہوئے دونوں نہیں چل سکتیں ‘حکمرانوں کی معاشی پالیساں بھی ناکام ہو چکیں ہیں جسکی آئے روز سٹیٹ بنک بھی تصدیق کر تا رہتا ہے ۔ ہفتے کے روز اپنے دفتر میں تحر یک انصاف کے کارکنوں کے مختلف وفود سے گفتگو میں چوہدری محمدسرور نے کہا کہ تحر یک انصاف اصولوں کی سیاست کرتی ہے اور ہم اس ملک کو کر پشن سے پاک کر کے ایک ترقی یافتہ اور خوشحال ملک بننا چاہتے ہیں جسکے لیے ہم کسی بھی قر بانی سے دریغ نہیں کر یں گے ۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ خود کو احتساب کیلئے پیش کر نے کی بجائے ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے مگر حکمرانوں کی ایسی حکمت عملی انکے لیے مزید مشکلات پیدا کر یگی اس لیے ان کو تحر یک انصاف کی بات مان لینا چاہیے اور خود کو احتساب کیلئے پیش کر دیں ۔ انہوں نے کہا کہ جب اس ملک میں شفاف احتساب ہوگا اور ملک سے کرپشن ختم ہو جا ئیگی تو یہی انقلاب ہوگا تحر یک انصاف کے دو نومبر کے پر امن احتجاج کو روکنے کی کوشش (ن) لیگ کی اپنی پاؤں پر کلہاڑی ثابت ہوں گی اس لیے حکومت ہمارے پر امن احتجاج میں رکاوٹیں ڈالنے سے باز رہے ۔