خبرنامہ پاکستان

ہم سینیٹ الیکشن میں تعطل نہیں چاہتے‘ شیخ رشید

ہم سینیٹ الیکشن

ہم سینیٹ الیکشن میں تعطل نہیں چاہتے‘ شیخ رشید

اسلام آباد :(ملت آن لائن) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ سینیٹ الیکشن کے نامزدگی فارم میں اپنے بندوں کو بچانے کے لیے19 تبدیلیاں کی گئیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ الیکشن ایکٹ کے ذریعے نامزدگی فارم میں قومیت، نادہندگی، اثاثوں کے خانے کوتبدیل کیا گیا۔
شیخ رشید نے کہا کہ الیکشن ایکٹ میں کرمنل کا خانہ بھی ختم کردیا گیا۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ حکومت چالاکی سے سارے کام کررہی ہے، مسلم لیگ ن کے امیدوار منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں۔ انہوں نے کہا ہم سینیٹ الیکشن میں تعطل نہیں چاہتے، ہم چاہتے ہیں کہ عوام کو امیدوار کے بارے میں حقائق معلوم ہوں۔ شیخ رشید نے کہا کہ سینیٹ الیکشن کے نامزدگی فارم میں 19 تبدیلیاں کی گئیں جس کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ ختم نبوت کے معاملے پربھی سب اندر سے ملے ہوئے تھے، صرف عوامی مسلم لیگ اور شیخ رشید نے معاملہ اٹھایا۔