خبرنامہ پاکستان

ہم سے پہلے کسی حکومت کو توفیق نہیں ہوئی؛عبدالقادربلوچ

ہم سے پہلے کسی حکومت کو توفیق نہیں ہوئی؛عبدالقادر بلوچ

اسلام آباد(ملت آن لائن) وفاقی وزیر سیفران لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ فاٹا اصلاحات بل مسلم لیگ (ن) کی کاوش ہے اور یہ کریڈٹ کسی اور کو نہیں لینے دیں گے‘ ایک ایسا معاملہ جسے لوگ بھول چکے تھے‘ 70 سال بعد ہماری حکومت نے اس پر کام شروع کیا‘ فاٹا اصلاحات کے 25 نکات میں سے 24 نکات پر اتفاق ہے‘ صرف ایک نکتے پر مشاورت جاری ہے۔ جمعرات کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن کے فاٹا انضمام کے حوالے سے واک آؤٹ کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم سے پہلے کئی حکومتیں آئیں لیکن کسی حکومت کو فاٹا بارے میں اصلاحات کی توفیق نہیں ہوئی۔ دو سال تک اس پر ہم نے مشاورت کی ہے لیکن اسے مکمل طور پر قابل قبول بنانے کے لئے مزید مشاورت کی ضرورت محسوس کی گئی ہے۔