خبرنامہ پاکستان

ہم میثاق جمہوریت کے پابند، عوام کے ووٹ کا تقدس بحال ہونا چاہئیے: محمد صفدر

ہم میثاق جمہوریت کے پابند، عوام کے ووٹ کا تقدس بحال ہونا چاہئیے: محمد صفدر

اسلام آباد: (ملت آن لائن) کیپٹن (ر) صفدر کا کہنا ہے سیاست میں دروازے بند نہیں ہونے چاہئیں ، ہم میثاق جمہوریت کے پابند ہیں ، عوام کے ووٹ کا تقدس بحال ہونا چاہئیے۔ انہوں نے کہا صرف سینیٹ نہیں اور بھی بہت طریقہ کار تبدیل کرنے کی ضرورت ہے ، انگریز ہمیں قانون دے کر چلا گیا ، کچھ چیزیں انکی بھی ٹھیک ہیں۔
مسلم لیگ نے کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ریٹائرمنٹ کے بعد توسیع نہیں دینی چاہیئے ، بوڑھے لوگوں کو آرام کرنا اور جوانوں کو موقع دینا چاہیئے ، 60 سال کی عمر کے بعد انسان کا دماغ آدھا کام کرنا چھوڑ دیتا ہے۔ انہوں نے کہا نواز شریف پرویز مشرف کی واپسی کا مطالبہ کریں تو نا اہل ہو جاتے ہیں ، جنرل مشرف جنگی قیدی بنیں یا عدالت پیش ہوں ، پرویز مشرف کیوں پرائی سر زمین پر پناہ لیے ہوئے ہیں۔