خبرنامہ پاکستان

ہم پر مسلط کی گئی دہشت گردی کا خاتمہ ہورہا ہے: ترجمان پاک فوج

ہم پر مسلط کی گئی دہشت گردی کا خاتمہ ہورہا ہے: ترجمان پاک فوج

راولپنڈی:(ملت آن لائن) پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہےکہ ہم پر مسلط کی گئی دہشت گردی کا خاتمہ ہورہا ہے۔ سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد پر حکومت، پاکستان کرکٹ بورڈ، غیر ملکی کھلاڑیوں، انتظامیہ، سیکیورٹی اداروں اور پرعزم پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل فائنل روشنیوں کے شہر کو مزید جگمائے گا۔ میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ ہم پر مسلط کی گئی دہشتگردی کا خاتمہ ہو رہا ہے، ہم امن و استحکام کی جانب گامزن ہیں اور یہی ہماری منزل ہے۔
……………………..
اس خبر کو بھی پڑھیے…احتساب کا نعرہ لگانے والوں کو الیکشن میں اوقات پتا چل جائے گی، خواجہ آصف

سیالکوٹ:(ملت آن لائن) وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ 2018 میں الیکشن کا میدان لگے تو احتساب اور جوڈیشل مارشل لاء کا کہنے والوں کو ان کی اوقات پتا چل جائے گی۔ سیالکوٹ میں ورکرز کنونش سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ کوئی کہتا ہے جوڈیشل مارشل لاء لگاؤ، کوئی کہتا ہے احتساب کرو پھر انتخابات کرو، اب میدان لگے گا تو انہیں پتا چلے گا ان کی کیا اوقات ہے۔
انہوں نے کہا کہ انتخابات میں عوام منصف ہوں گے اور فیصلہ کریں گے کہ 2018 کے الیکشن کی کشتی کون جیتے گا۔ وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ نوازشریف کے مخالفین نے انہیں نکال دیا لیکن وہ کبھی ان کے ترقیاتی منصوبوں کو نکالنے کے قابل نہیں ہوں گے جب کہ مخالفین سمجھتے ہیں کہ وہ ہمیں نیب میں گھسیٹ کر ہمارے کردارپر دھبہ لگا سکتے تھے۔ خواجہ آصف نے مزید کہا کہ شریفوں کے پاس عوام کی حمایت ہے، نوازشریف کی شہرت میں اس وقت بھی اضافہ ہوا جب سابق ڈکٹیٹر نے انہیں اقتدار سے باہر کیا۔ وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ حکمرانی ہمارا حق ہے اور تاریخ گواہ ہے کہ کس نے حقیقات میں آئین توڑا۔