خبرنامہ پاکستان

ہوائی فائرنگ، گولی لگنے سے نوجوان جاں بحق

ہوائی فائرنگ، گولی لگنے سے نوجوان جاں بحق
فیصل آباد:(ملت آن لائن) ہوائی فائرنگ موت کا کھیل، خونیں شوق نے ایک اور جان لے لی۔ فیصل آباد میں شادی کی تقریب اس وقت سوگ میں بدل گئی جب گولی لگنے سے نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ غلام محمد آباد میں دو بھائیوں کی شادی تھی، ہوائی فائرنگ کے مقابلے میں ایک دولہا محمد وسیم خود بھی کود پڑا، ملزم نے پانچ فائر کیے۔ اس دوران وہ پستول میں پھنسی گولی چیک کرنے لگا تو فائر ہو گیا اور گولی کزن وقاص کے سینے میں جا لگی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے دونوں دولہے گرفتار کر لیے۔ دنیا نیوز نے واقعے کی فوٹیج حاصل کر لی ہے۔