خبرنامہ پاکستان

ہیلری کلنٹن کا یوسف گیلانی کوفون

واشنگٹن (آئی این پی ) سابق امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے سابق وزیراعظم سیدیوسف رضاگیلانی کو ٹیلی فون کرکے بیٹے کی بازیابی پرمبارکبادی ہے اورکہا ہے کہ صدر بنیں گی تووہ انہیں وائٹ ہاؤس میں دعوت دیں گی۔ امریکامیں صدارتی امیدواربننے کی ڈیموکریٹ خواہشمند ہیلری کلنٹن نے سابق وزیر اعظم سیدیوسف رضاگیلانی کو ٹیلیفون کیا اوربیٹے کی بازیابی پر مبارکباد دی۔ ہیلری نے کہا کہ گیلانی کی وزارت عظمیٰ اورخودان کی وزارت خارجہ کیدوران پاک امریکاتعلقات بہترین رہے۔ہیلری کا کہنا تھا کہ صدر بن گئی توآپ کواہل خانہ کیساتھ وائٹ ہاؤس آنے کی دعوت دوں گی۔ ہیلری کلنٹن نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کے بارے میں بھی نیک خواہشات کااظہار کیا۔