خبرنامہ پاکستان

ہیلری ہو یا ٹرمپ کوئی فرق نہیں: سراج الحق

لاہور: (ملت+اے پی پی) مدارس کے پوزیشن ہولڈر طلبہ کے اعزاز کی تقریب سے خطاب میں امیر جماعت اسلامی سینٹر سراج الحق نے ہیلری کی شکست پر پاکستان میں افسردہ لہجے میں بات کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیا۔ کہتے ہیں ہیلری خالہ جیت بھی جاتی تو بھی ہمیں دودھ نہ دیتی۔ امیر جماعت اسلامی نے واضح کیا کہ ہیلری ہو یا ٹرمپ پاکستان کے لیے دونوں کی پالیسیوں میں کوئی فرق نہیں ہو گا۔ سراج الحق نے تقریب کے آخر میں الحمرا میں ہونے والی تقریب میں دینی مدارس کے پوزیشن ہولڈز طلبا میں انعامات بھی تقسیم کیے۔