خبرنامہ پاکستان

نواز شریف نے اپنی ذات کیلئے پورے ملک کو یرغمال بنایا ہوا ہے،شیری رحمان

اسلام آباد(ملت آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے کہا ہے کہ نواز شریف نے اپنی ذات کیلئے پورے ملک کو یرغمال بنایا ہوا ہے۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیری رحمان نے کہا کہ وزیراعظم نے گزشتہ روز اپنے احتساب کو استحصال قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس احتساب کو نہیں مانتے، نواز شریف کی ان باتوں نے صورت حال کو مزید گھمبیر بنا دیا ہے، انہوں نےاپنی ذات کے لیے پورے ملک کویرغمال بنایا ہوا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ملک کا ہر ادارہ مفلوج ہو چکا ہے۔

پیپلز پارٹی کی رہنما نے کہا کہ وزیراعظم کو جمہوریت کی خاطر استعفیٰ دے دینا چاہئے، نواز شریف وزیراعظم ہیں، اگر جمہوریت یا ان کی حکومت کے خلاف سازشیں ہو رہی ہیں تو کھل کر بولیں،کون ہے جو کٹھ پتلیاں ہلا رہا ہے۔
پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے کہا ہے کہ نواز شریف نے اپنی ذات کیلئے پورے ملک کو یرغمال بنایا ہوا ہے۔