خبرنامہ پاکستان

ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال بارہویں روز بھی جاری، ھسپتالوں میں کام بند

لاہور(ملت آن لائن)پنجاب حکومت اور ینگ ڈاکٹرز کے درمیان مذاکرات کی کوششیں ناکام ہونے کے بعد ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال آج 12 ویں روز بھی جاری ہے۔پنجاب حکومت اب تک 70 سے زائد ہڑتالی ڈاکٹروں کو ملازمت سے برطرف کرچکی ہے اور نئے ڈاکٹرز کی بھرتی کا عمل بھی جاری ہے۔

گزشتہ روز پنجاب حکومت کے نمائندوں اور ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے درمیان مذاکرات ہوئے جس کی ناکامی کے بعد ینگ ڈاکٹرز نے ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کیا۔

انڈکشن پالیسی اور سیکریٹری ہیلتھ کی برطرف کا مطالبہ لیے لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال آج بارہویں روز بھی جاری ہے جس کے باعث دور دراز سے آئے مریضوں شدید پریشانی کا شکار ہیں۔

لاہور کے سول اور جناح اسپتال سمیت ملتان کے نشتر اسپتال، انسٹی ٹیویٹ آف کارڈیالوجی، سول اسپتال، چلڈرن کمپلیکس، شہباز شریف اسپتال اور دیگر سرکاری اسپتالوں میں ہڑتال جاری ہے جس کی وجہ سے او پی ڈی میں مریضوں کو طبی سہولیات کی فراہمی معطل ہے۔

فیصل آباد، گوجرانوالہ، رحیم یار خان اور گجرات سمیت دیگر شہروں میں بھی ہڑتال کے باعث ینگ ڈاکٹرز صرف ایمرجنسی سروسز میں اپنی ڈیوٹیز دے رہے ہیں ۔