خبرنامہ پاکستان

یوسف رضاگیلانی کی دوسری بیوی کون؟

یوسف رضاگیلانی کی دوسری بیوی کون؟
ملتان (ملت آن لائن) سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کے ترجمان نے کہا ہے کہ مسماۃ نسیم مائی نام کی سابق وزیراعظم کی کوئی دوسری بیوی نہیں ہے،اس خاتون کا ذہنی توازن خراب ہے اور وہ پہلے بھی کئی مرتبہ اپنا یہ دعوی کرچکی ہے جوسچ ثابت نہیں ہوا،اب بھی ہمارے مخالفین نے سازش کے تحت اس خاتون کے ذریعے عدالت میں دعوی دائرکیا ہے جس کاحقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے جبکہدوسری طرف پیپلزلائرزفورم کی سینئررہنما بشری نقوی ایڈووکیٹ نے بھی مسماۃ نسیم مائی کی طرف سے دائر دعوی کو حقیقت کے برعکس قراردیااور کہا کہ وکلاء 22دسمبر کوعدالت میں پیش ہوکرسابق وزیراعظم کا دفاع کریں گے،یادرہے کہ مسماۃ نسیم مائی نامی خاتون نے عدالت میں سابق وزیراعظم سیدیوسف رضا گیلانی کی بیوی ہونے کا دعوی کیا تھا اور عدالت میں نان ونفقہ دلانے کا دعوی دائر کیا تھا۔