خبرنامہ پاکستان

یوم القدس پرآج ملک بھرمیں ریلیاں نکالی جائیں گی

کراچی: (اے پی پی) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم القدس مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے ۔ یوم القدس ہر سال رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو منایا جاتا ہے ۔ یوم القدس منانے کا مقصد اسرائیل کے خلاف مظاہرے اور فلسطینی شہریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا ہے ۔ اس موقع پر ایران ، پاکستان ، فلسطین اور دیگر ممالک میں ریلیاں نکالی جا رہی ہیں ۔ ایران کے مختلف شہروں سے نکالی جانے والی ریلیوں میں لاکھوں افراد شریک ہوئے ۔ ان ریلیوں میں فلسطین کی مظلوم عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی اور صیہونی مظالم کے خلاف آواز اٹھائی جاتی ہے ۔ یوم القدس کی ابتدا 1979 میں ہوئی ۔ جب ایرانی انقلاب کے بانی آیت اللہ امام خمینی نے جمعۃ الوداع کو صیہونی مظالم کے خلاف آواز اٹھانے کے دن کے طور پر منانے کا اعلان کیا ۔