خبرنامہ پاکستان

یوم تاسیس لیاقت آباد فلائی اوور پر منائیں گے، فاروق ستار

یوم تاسیس لیاقت آباد فلائی اوور پر منائیں گے، فاروق ستار

کراچی:(ملت آن لائن) ایم کیو ایم پاکستان پی آئی بی کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے ایم کیو ایم کے یوم تاسیس پر 18مارچ کو لیاقت آباد فلائی اوور پر جلسے کا اعلان کیا ہے۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ بہادر آباد والوں کو کہتا ہوں وہ بھی لیاقت آباد آئیں ، لیاقت آباد جلسے میں کوئی تقریر نہیں کریگا صرف میں اور خالد مقبول تقریر کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ سندھ کی جامعات کے خلاف سازش کی جارہی ہے ، نادرا بھی سندھ کے عوام کے ساتھ ناانصافیاں کر رہا ہے، آنے والے الیکشن کے بعد وزیر اعلیٰ ایم کیو ایم کا ہوگا۔ سربراہ ایم کیو ایم نے کہا کہ 2018 الیکشن میں ایم کیو ایم اپنی تمام نشستوں سے کامیاب ہوگی۔ آئیے فیصلہ کریں کہ ہم پتنگ کو چھینا جھپٹی میں پھٹنے نہیں دیں گے۔
فاروق ستار ملیر لانڈھی اور شاہ فیصل کے مختلف علاقوں ٹنکی اسٹاپ ، لیاقت مارکیٹ ، جناح اسکوائر ، لانڈھی بابر مارکیٹ ، چراغ ہوٹل ، لانڈھی نمبر 6 ، شاہ فیصل ایک نمبر اور شمع شاپنگ سینٹر سمیت دیگر علاقوں کے طوفانی دورہ کے موقع پر عوامی اجتماعات سے خطاب کر رہے تھے۔