خبرنامہ پاکستان

یوم دفاع پاکستان، بحریہ انکلیواسلام آباد میں شاندارآتشبازی کا مظاہرہ

اسلام آباد: (اے پی پی) یوم دفاع کے موقع پر بحریہ ٹاؤن کی جانب سے پاک فوج کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اسلام آباد کے بحریہ انکلیو میں آتشبازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔ شہریوں کی بڑی تعداد نے رنگا رنگ آتشبازی کا مظاہرہ دیکھا۔ آسمان پر ایسے رنگ بکھرے کہ سماں بندھ گیا۔ شہریوں کی جانب سے پاک وطن کے رکھوالوں کو روشنیوں کے سلام کو بے حد سراہا گیا۔