خبرنامہ پاکستان

یوم سیاہ ؛20 جولائی کو بھارتی جارحیت کیخلاف منایا جائیگا

اسلام آباد (آئی این پی) ترجمان وزیر اعظم ہاؤس نے 19 جولائی کو ملک میں یوم الحاق کشمیر اور 20 جولائی کو وزیر اعظم کی ہدایت پر بھارتی جارحیت کیخلاف یوم سیاہ منانے کا اعلان کر دیا۔ ہفتہ کو ترجمان وزیر اعظم نواز شریف ہاؤس کے مطابق 19 جولائی کو ملک بھر میں یوم الحاق کشمیر منایا جائیگا اور 20 جولائی کو وزیر اعظم نواز شریف کے حکم پر بھارتی جارحیت کیخلاف یوم سیاہ منایا جائیگا۔ حکومت نے پہلے 19 جولائی کو بھارتی مظالم کیخلاف یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا تھا، جس میں ترمیم کر کے اب 20 جولائی کو یوم سیاہ منایا جائیگا۔