یوم علیؓ، لاہور میں آج اور کل موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد
لاہور: (ملت آن لائن) حکومت پنجاب نے یوم علی رضی اللہ عنہ کی مناسبت سے دو روز کے لیے شہر بھر میں ڈبل سواری پر پابند ی عائد کر دی ہے۔
یوم علی رضی اللہ عنہ کی مناسبت سے پنجاب حکومت نے شہر بھر میں ڈبل سواری پر دو روز کے لیے پابندی عائد کر دی ہے، ڈبل سواری پر پابندی کے احکامات ایڈیشنل چیف سیکریٹری ہوم نے جاری کیے۔
پابندی کا اطلاق 26 اور 27 مئی 2019 کو ہو گا، ڈبل سواری پر پابندی حفاظتی اقدامات کے پیش نظر لگائی گئی ہے۔