خبرنامہ پاکستان

یوم فضائیہ:شہید پائلٹ آفیسر راشد منہاس کو خراج عقیدت

یوم فضائیہ: (اے پی پی) یوم فضائیہ کے موقع پر نشان حیدر پانے والے پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید کی قبر پر پھول چڑھائے گئے اور خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ کمانڈنگ آفیسر سدرن کمانڈ ایئر وائس مارشل سلمان احسن بخاری کی قیادت میں پی اے ایف کے دستے نے پاک فضائیہ کی جانب سےپائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید کی قبر پرفاتحہ خوانی کی ،پھولوں کی چادر چڑھائی اور نوجوان پائلٹ کی قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ پائلٹ آفیسر نے مادروطن کی حفاظت کے لئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے ایک عظیم مثال قائم کی اور تاریخ میں نام رقم کرایا۔