خبرنامہ پاکستان

یوم پاکستان؛ صدر نے نمایاں کارکردگی پر سول و فوجی افسران کو اعزازات سے نوازا

یوم پاکستان(اے پی پی)صدرمملکت ممنون حسین نے یوم پاکستان پر مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی اورخدمات دینے والی شخصیات کوسول وفوجی اعزازات سے نوازا ہے۔ ایوان صدرمیں ہونے والی تقریب میں وفاقی کابینہ کے ارکان، مسلح افواج کے سربراہان سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔ صدر مملکت نے 70 ملٹری اور 84 سول ایوارڈز عطا کئے۔ 34 ہلال امتیاز ملٹری، 35 ستارہ بسالت اور ایک تمغہ بصالت دیا گیا۔سول ایوارڈز کی کیٹگری میں 3 نشان امتیاز، ایک ہلال شجاعت، 2 ہلال امتیاز، 6 ستارہ شجاعت، 17 ستارہ امتیاز، 8 صدارتی تمغہ حسن کارکردگی، 40 تمغہ شجاعت اور7 تمغہ امتیاز دیے گئے۔ سول ایوارڈ حاصل کرنیوالوں میں سری لنکا، سعودی عرب، امریکا، سوئٹزرلینڈ اورفرانس سے تعلق رکھنے والے 6 غیرملکی بھی شامل ہیں۔ پاک فضائیہ کی پہلی شہید خاتون پائلٹ مریم مختارکو تمغہ بسالت دیاگیا جوان کے والدنے وصول کیا۔ امن وامان کی صورتحال کو بہتربنانے کیلیے خدمات پر پنجاب کے سابق وزیرداخلہ شجاع خانزادہ کوہلال شجاعت سے نوازاگیا۔ صدر مملکت نے مشہور سماجی شخصیت رونق اقبال لاکھانی کو سماجی شعبے میں خدمات پر ستارۂ امتیاز سے نوازا، رونق لاکھانی کو معذور افراد کیلیے خدمات پر تمغہ سے نواز کر خراج تحسین پیش کیا گیا، انھوں نے 1991ء میں اسپیشل اولمپک ورلڈ گیمز میں پاکستانی ٹیم کو تیار کرنے میں اہم کردار ادا کیا، وہ25 سال سے سماجی خدمت کر رہی ہیں۔ خدماتِ عامہ کے شعبے میں ذوالفقار احمد چیمہ کی غیر معمولی کارکردگی اور قابلِ فخر خدمات پر صدرِ نے انھیں ستارہِ امتیاز سے نوازا ۔ ذوالفقار چیمہ قانون کے نفاذ، انتظامی امور اور ٹریننگ کے میدان میں وسیع تجربہ رکھنے والے روشن ضمیر، جرأتمند اور نیک نام سول سرونٹ ہیں ۔سیکریٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب فتح محمد کو بھی ستارہ امتیاز دیا گیا۔ ہلال امتیازملٹری حاصل کرنیوالوں میں ایئرمارشل محمد اشفاق آرائیں، ایئرمارشل اسد الرحمان خان لودھی، ایئرمارشل راشد کمال، لیفٹیننٹ جنرل سید محمد عمران مجید، ریئرایڈمرل افتخار احمد قریبی، ریئر ایڈمرل امتیاز احمد، ایئروائس مارشل جنید احمد صدیقی، ریئرایڈمرل نصیرمحمود، ریئرایڈمل سید حسن ناصر شاہ، ریئرایڈمرل کلیم شوکت، میجرجنرل محمد احمد، میجر جنرل عمرفاروق برکی، میجر جنرل قیصرانیس خرم، میجرجنرل اخترجمیل راؤ، میجر جنرل نصیر علی خان، میجر جنرل محمد ارشاد، میجر جنرل محمد شفیق،میجر جنرل محمد ثمریز سالک ، میجر جنرل محمد اجمل اقبال، میجر جنرل عابد ممتاز، ریئرایڈمرل عبدالعلیم ، میجرجنرل فرحت عباس ثانی، میجر جنرل شہزاد نعیم قریشی، میجر جنرل جمیل مسعود، میجرجنرل ندیم رضا، میجرجنرل مشتاق احمد فیصل، میجر جنرل ہمایوں عزیز، میجرجنرل افتخار عامر، میجرجنرل آفتاب خان، میجرجنرل محمد نعیم اشرف، میجر جنرل انوار الحق چوہدری، میجرجنرل محمد افضل، میجرجنرل وقاراحمد خان۔ ستارہ بصالت حاصل کرنیوالوں میں ایئرکموڈور شفقت مشتاق شہید، ونگ کمانڈر عاطر محبوب، میجر جلال الدین شہید، ونگ کمانڈرخرم صمد شہید، میجر زاہد اقبال شہید، میجر واصف حسین شہید ، میجر گلفام حسین شہید ، کیپٹن قاسم ضیاء شہید، کیپٹن حفیظ احمد، کیپٹن زاہد علی، کیپٹن آکاش آفتاب ربانی شہید، ڈی ایس آر محمد جہانگیرخان، صوبیدار محمد جہانگیراحمد شہید، نائب صوبیدار مفتی، نائب صوبیدار اللہ بخش شہید، حوالدارمحمد شاہد شہید، حوالدار محمد وفا شہید، حوالدارمسعود خان شہید، حوالدارظہوراحمد، محمد ارشاد شہید (پاک بحریہ)، نائیک عرفان اللہ شہید، نائیک فدا اللہ خان شہید، نائیک صابر حسین شہید، نائیک محمد ذکاء اللہ شہید، سپاہی ذیشان امجد شہید، سپاہی امتیاز حسین شہید، سپاہی سلیم اللہ شہید، سپاہی عدیل احمد، سپاہی دل مراد سحر شہید، سپاہی گل مرجان شہید، سپاہی ایاز احمد شہید، سپاہی نوراحمد شہید، ایس پی آر افتخاراحمد شہید، کاشف علی(پاک بحریہ)شامل ہیں۔ نشان امتیاز حاصل کرنیوالوں میں پرویز بٹ اسلام آباد، ڈاکٹرعشرت حسین کراچی، انورعلی اسلام آباد، ہلال امتیازحاصل کرنیوالوں میں اعجازاحمد مختار راولپنڈی، زیبا علی لاہور شامل ہیں۔ ستارہ شجاعت حاصل کرنیوالوں میں محمد قمرعباس (بیٹا) چوہدری ذوالفقار علی شہید اسلام آباد، محمد اسلم پرویز کراچی، محمد معین حبیب خان لاہور، تحسین اللہ شاہ پشاور، سہیل اکبرخان کراچی، کرنل سید محسن رضا ایبٹ آباد۔ ستارہ امتیاز حاصل کرنیوالوں میں پروفیسر کارلوس سوریا فونٹن سپین، محمد جمال الدین سری لنکا، ڈاکٹرعبدالعزیز عثمان التواجری سعودی عرب، پروفیسر سید سہیل حسین نقوی لاہور، ڈاکٹرمختاراحمد اسلام آباد، ڈاکٹر سید فرحت عباس نقوی کراچی، ڈاکٹر فیصل سعود ڈار اسلام آباد، پروفیسر ڈاکٹر اتاش درانی اسلام آباد، رونق اقبال لاکھانی کراچی، سفیان جے زبیری امریکا، بابریعقوب فتح محمد اسلام آباد، ہیلگا کیتھرینا احمد(بیوہ جمیل احمد مرحوم) اسلام آباد، رانا غلام شبیر اسلام آباد، ذوالفقار احمد چیمہ، عزیزالدین بولانی اسلام آباد ، ڈاکٹرآصف محمود جاہ لاہور، مسرور مرزا (بیٹا) مرزا منظور احمد مرحوم کراچی۔ صدارتی تمغہ حسن کارکردگی حاصل کرنیوالوں میں پروفیسر ڈاکٹر احسان اکبر اسلام آباد، نثار قادری راولپنڈی، سبز علی اسلام آباد، ڈاکٹر عبدالغفار سوئٹزرلینڈ، نجم احمد شاہ لاہور، کیپٹن (ر) زاہد سعید لاہور، عمر دراز خان راولپنڈی، پروفیسر ڈاکٹر عابدہ تہرانی۔ تمغہ شجاعت پانیوالوں میں شعیب علی والد عباس علی شہید کرم ایجنسی، لیاقت علی شہید بلوچستان کے بیٹے عمران خان، مس عفت فقیر محمد شہید ملتان کی والدہ مجیدہ بیگم، فضل محمود زبیری شہید کراچی کی بیوہ خدیجہ زبیری، تنویر انور خان شہید واہ کینٹ کی بیوہ جمیلہ تنویر، سید محمد الیاس شہید کراچی کی بیوہ شہناز الیاس،فخر الحسن خان شہید کراچی کے والد مولا داد خان، محمد سرور شہید لاہور کی بیوہ نسرین اختر، اسد شاہ نواز شہید کوئٹہ والدہ نرگس بی بی، طارق مسعود شہید فیصل آباد کی بیوہ نازیہ طارق، حفیظ الرحمان شہید ہری پور کی بیوہ عافیہ حفیظ، عبدالمالک شہید رحیم یار خان کی بیوہ نگہت پروین، غلام مرتضیٰ شہید آزاد جموں و کشمیر کی بیوہ شازیہ پروین، محمد اعظم حسین شہید ٹوبہ ٹیک سنگھ کی بیوہ رخسانہ بیگم، محمد حیات شہید خانیوال کی بیوہ شازیہ بی بی، محمد جمن عباسی شہید سندھ کی بیوہ فرزانہ جمن، منتظر شاہ شہید نوشہرہ کی بیوہ زبیدہ بی بی، محمد اقبال شہید نوابشاہ کی بیوہ فیروزہ اقبال، محمد سجاد شہید کراچی کی بیوہ طاہر گلشن، نصیر احمد ساہیوال، علی اکبر تنیو، دادو، عطاء الرحمان راولپنڈی، عابد حسین راہی بھکر، غلام مصطفیٰ شاہ آزاد جموں و کشمیر، احمد جمال خان سندھ، محمد پرویز گوجرانوالہ، فہیم مظہر راولپنڈی، محمد افضال شیخوپورہ، اختر حسین گوجرانوالہ، غلام حسین سندھ، میجر (ر) عتیق ارشد لاہور کینٹ، عامر مجاہد خان لاہور، راجہ مصطفی علی کراچی، محمد شکیل کراچی، وقاص سلطان کراچی، شیر خان گلگت بلتستان، غلام سرور گلگت بلتستان، آسام مختار چوہدری اسلام آباد، رائے اظہر حسین اسلام آباد۔ تمغہ امتیاز پانے والوں میں حاجی عبدالرفیق بن عبدالکریم اسلام آباد، گرارڈ شوول فرانس، ڈاکٹر صفیہ احمد اسلام آباد، ڈاکٹر رفعت نسیم ملک اسلام آباد، پروفیسر ڈاکٹر عطیہ سید لاہور، قربان علی نیازی اسلام آباد، حاجی دراز خان یو اے ای شامل ہیں۔گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ نے زندگی کے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی پر 24 شخصیات کو صدر پاکستان کی جانب سے سول ایوارڈز دیئے۔ تقریب میںجن شخصیات کو ستارۂ امتیاز عطا کیا گیا ان میں پروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا، پروفیسر ڈاکٹر ارشد علی، پروفیسر ڈاکٹرشہباز ملک، پروفیسر اعجاز الحسن، مسعود اشعر، پروفیسر خالدہ ترین اور محمد شہریار سلطان شامل ہیں۔ صدارتی اعزاز برائے حسن کارکردگی حاصل کرنیوالوں میں ڈاکٹر نذیر احمد، اکرام اللہ، احمد سعید، پروفیسر محمد ذکریا ذاکر، عامر سہیل، وجاہت مسعود، واصف ناگی، منیر احمد منیر، مسعود اطہر، خالد سلیم بٹ، وسیم عباس، استاد نتھو خاں (مرحوم) اوراعجاز قیصرشامل ہیں۔ تمغہ ٔ امتیاز حاصل کرنیوالی شخصیات میں ڈاکٹر محمد علی، نجیب الدین جمال،اطہر قاضی اور ڈاکٹر ایچ کے زاہد اشرف شامل ہیں۔ اسٹاف رپورٹر کے مطابق کراچی کے گورنر ہاؤس میں گورنر ڈاکٹر عشرت العباد خان نے 12 افراد میں مختلف سول اعزاز تقسیم کیے ۔ گورنر نے پروفیسر حمید خان کو طب، پروفیسر سحر انصاری کو ادب اور ڈاکٹر محمد عزیر کو تعلیم کے شعبہ میں ستارہ امتیاز کا اعزاز دیا۔ ڈاکٹر محمد مبارک کو زراعت ، ڈاکٹر عالیہ بانو منشی کو میرین کیمسٹری ، گلاب چانڈیو کو اداکاری، نور الدین براہمانی کو مزدوروں کے حقوق ( بعد از مرگ ) تمغہ حسن کارکردگی اور منیر احمد بلھار کو تعلیم اور اسکاؤٹنگ ، پروفیسر سیدہ صغریٰ خان کو تعلیم (بعد از مرگ ) ، جاوید احمد سومرو کو صحافت ، محمد معظم علی کو مصوری اور ممتاز علی لاشاری کو کلاسیکی موسیقی کے شعبہ میں تمغہ امتیاز کا اعزاز دیا۔ گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا نے گورنر ہاؤس پشاور میں صدر ممنون حسین کی جانب سے صوبے کی4 شخصیات کو سول اعزازات سے نوازا۔ پروفیسر اجمل خان نے ستارہ امتیاز، افتخار حسین اور منصور زمان کو صدارتی اعزاز برائے حسن کارکردگی دیاگیا۔ ڈاکٹر ظفر اقبال نے تمغہ امتیاز وصول کیا۔ گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے عبدالجبار خان کاسی، ڈاکٹر آغا محمد ناصر، ڈاکٹر محمد ایوب بلوچ، سچو خان، سید نوید حیدر ہاشمی، منیر احمد بادینی، ڈاکٹر فضل خالق، عبدالغفور شاد، وحید بخش بزدار، پروفیسر نواز مائل، سرور سودائی، پروفیسر ڈاکٹر اختر محمد کاسی ،محمد نادر شاہوانی ، عبدالقادر شاہوانی، ظفر علی طغر ، رحیم بخش مہر، شاہ ولی نواز ، محمد فاروق سرور ، غلا م عباس عمر فاروق، عبدالعلیم مینگل، عرفان الحق صائم، تسنیم شاجہاں اور ذکیہ بیروز کو مختلف اعزازات سے نوازا۔ اے ایس ایف کے 22 شہداء اور افسران و اہلکاروں کو بھی مختلف اعزازات سے نوازا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق صدر مملکت نے تینوں مسلح افواج کے افسران اور جوانوں کو فوجی اعزازات سے نوازا۔ 3 کو تمغہ جرات، 6 کو ستارہ بسالت، 126 کو تمغہ بسالت، 73 کو امتیاز اسناد، 198 کو چیف آف آرمی سٹاف تعریفی کارڈز، 19 ہلال امتیاز ملٹری، 85 ستارہ امتیاز ملٹری اور 112 کو تمغہ امتیاز ملٹری سے نوازا گیا۔