خبرنامہ پاکستان

’یوم پاکستان‘‘ تجدید عہد کا دن ،ملکی ترقی اور استحکام کا راز جمہوریت میں پوشیدہ ہے:صدر ممنون حسین

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کا قیام ایک طویل جمہوری جدوجہد کے نتیجے میں ممکن ہواِ اور اب اس کی ترقی اور استحکام کا راز بھی جمہوریت ہی میں پوشیدہ ہےِ لہٰذا ضروری ہے کہ رواداری اور برداشت کے جذبے کو فروغ دیا جائے جو جمہوریت کی اصل روح ہے کیوں کہ قوم کو اس وقت انتہا پسندی اور دہشت گردی کے جن چیلینجوں کا سامنا ہے، اُن کا مقابلہ اس کے بغیر ممکن نہیں۔

’’یوم پاکستان کے حوالے سے اپنے خصوصی پیغام میں صدر مملکت ممنون حسین کا کہنا تھا کہ ہم بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناحؒ اور تحریک آزادی کے دیگر عظیم قائدین کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنھوں نے اپنے اخلاص، تدبر اور بے مثال قربانیوں سے قوم کو متحد کرکے حصول پاکستان کی منزل آسان بنادی۔انہوں نے کہا کہ 23مارچ اس عہد کی تجدید کا دن ہے جس میں پاکستانی قوم مساوات اور عدل کے زریں اصولوں کی روشنی میں وطن عزیز کی تعمیر وترقی کا عزم نو کرتی ہے جو قیام پاکستان کا اصل مقصد ہے ۔صدر ممنون حسین کا کہنا تھا کہ یہ ایک تکلیف دہ حقیقت ہے کہ دہشت گردی نے پاکستانی معاشرے کے تمام طبقات کو متاثر کیا ہے،دہشت گردوں نے تعلیمی اداروں اور عوامی مقامات حتیٰ کہ عبادت گاہوں کو بھی معاف نہیں کیا، جس سے ان کے منفی اور تخریبی عزائم کا اظہار ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس عفریت کے مقابلے میں پاکستانی قوم یک جان ہے اور اس نے ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمے کا عہد کر رکھا ہے۔ ہم اس جنگ میں اختلافات کے خاتمے، بھائی چارے کے فروغ اور برداشت کی اعلیٰ اقدارکو فروغ دے کر ہی کامیاب ہو سکتے ہیں۔ اس مقصد کے لیے ضروری ہے کہ ملک میں تعلیم عام کی جائے اور ترقی کے ثمرات سے ہر پاکستانی فائدہ اٹھا س