خبرنامہ پاکستان

یونان سے بے دخل کئے گئے 4 پاکستانی لاہورایئر پورٹ سے گرفتار

یونان سے بے دخل کئے گئے 4 پاکستانی لاہورایئر پورٹ سے گرفتار

لاہور:(ملت آن لائن) ایف آئی اے نے یونان سے بے دخل کئے گئے 4 پاکستانیوں کو ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا ہے۔ غیر قانونی طور پر یورپ جانے والے 4 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کرکے لاہور ایئر پورٹ لایا گیا جہاں ایف آئی اے حکام نے انہیں گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔
ایئرپورٹ سےبرقعہ پوش خواتین گرفتار
ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ یونان سے بے دخل کئے گئے چاروں پاکستانی براستہ ایران، ترکی سے یونان گئے تھے، جہاں وہ پکڑے گئے، چاروں افراد سے تفتیش کی جارہی ہے تاکہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزمان کے گرد قانون کا گھیرا تنگ کیا جاسکے۔
……………………………………..
اس خبر کو بھی پڑھیے…لاہور میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، خود کش حملہ آور سمیت 6 دہشت گرد گرفتار
لاہور:(ملت آن لائن) سی ٹی ڈی نے انٹیلی جنس بیورو کی مدد سے دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے خودکش حملہ آور سمیت 6 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ لاہور میں پولیس کے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ اور انٹیلی جنس ادارے آئی بی نے دہشت گردوں کے خلاف مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے ایک خودکش حملہ آاور سمیت 6 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ گرفتار دہشت گردوں میں اسلام الحق ،جہانگیر شاہ ،عمران ، وقارالامین اور علیم شامل ہیں جب کہ گرفتار خودکش حمہ آور کا نام لقمان بتایا جاتا ہے۔ سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گرد بیدیاں روڈ اور فیروز پور روڈ حملے میں بھی ملوث رہے ہیں،گرفتار دہشت گرد گجومتہ میں واقع ایک مدرسے میں پناہ لیتے اور وہیں منصوبہ بندی کرتے تھے، گرفتار دہشت گردوں نے بڑے پیمانے پر پی ایس ایل کے میچوں کو بھی نشانہ بنانا تھا تاہم وہ اس میں کامیاب نہ ہوسکے۔ گرفتاری کے بعد تمام دہشت گردوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔