خبرنامہ پاکستان

یونان: پاکستانی اورافغان مہاجرین کےمابین تصادم

ایتھنز:(آئی این پی ) لڑائی میں پتھروں اور ڈنڈوں کا استعمال کیا گیا جس کے نتیجے میں تین افراد شدید زخمی ہو گئے۔ شدید زخمیوں میں دو پاکستانی اور ایک افغان مہاجر شامل ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق شدید زخمی ہونے والے ان مہاجرین کو ہسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ ان مہاجرین کے سر پر شدید چوٹیں آئی ہیں۔ تصادم کے نتیجے میں اچانک خیموں میں آگ لگ گئی جس کی وجہ سے تیس خیمے جل کر خاکستر ہو گئے۔