خبرنامہ پاکستان

یکم جولائی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

اسلام آباد: (اے پی پی) اوگرا نے آئندہ ماہ کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی اضافے کی سفارش کردی جس کے بعد یکم جولائی سے پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔ عید سے پہلے عوام پر پیٹرول بم گرانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں اور اس ضمن میں اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکم جولائی سے اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔ اوگرا کی جانب سے وزارت پیٹرولیم کو بھجوائی گئی سمری میں پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 93 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے جب کہ ہائی اوکٹین ساڑھے 3 روپے اور ڈیزل 3 روپے 75 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی ہے۔ ذرائع کے مطابق عیدالفطر کی آمد کے باعث پیٹرول و ڈیزل کی قیمت برقرار رکھے جانے کا امکان ہے تاہم وزیراعظم کی منظوری کے بعد ہی پیٹرولیم کی قیمتوں کا حتمی اعلان کیا جائے گا۔