خبرنامہ پاکستان

یہ کرپشن کانہیں بلکہ سیاسی مقدمہ ہے، مریم اورنگزیب

یہ کرپشن کانہیں

یہ کرپشن کانہیں بلکہ سیاسی مقدمہ ہے،مریم اورنگزیب

اسلام آباد:(ملت آن لائن) وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے قوم دیکھ اورجان چکی یہ کرپشن کانہیں بلکہ سیاسی مقدمہ ہے، واجدضیا تین دن سےبیانات میں کچھ بھی ثابت نہ کرسکے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے واجد ضیا3دن سے بیانات میں کچھ بھی ثابت نہ کرسکے، بیانات سےلگتا ہےدستاویزات میں کوئی ایم ایل اےنہیں۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ واجد ضیا کے بیان نے شریف خاندان کےمؤقف کوتقویت دی، واجد ضیا نیب کے اسٹار گواہ ہیں، شریف خاندان کے ترجمان نہیں۔ وزیر مملکت نے کہا کہ قطری خط، ٹرسٹ ڈیڈاوراسکریپ کا معاہدہ اہم دستاویزات تھے، جےآئی ٹی نے تینوں دستاویزات کوجعلی تصورکیا، دستاویزات کےمتعلقہ دفاترسے تصدیق کی زحمت نہ کی گئی۔
ملالہ یوسفزئی کا پاکستان آنا دہشت گردی کوشکست ہے، مریم اورنگزیب
ان کا کہنا تھا کہ جےآئی ٹی نےآج کی تاریخ تک کوئی ثبوت پیش نہیں کیا، جودستاویزات شریف خاندان نےدیئےوہی جمع کرائے گئے، قوم دیکھ اورجان چکی یہ کرپشن کانہیں بلکہ سیاسی مقدمہ ہے۔ مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ واجدضیاسیکیورٹی میں آتےہیں لگتا ہے کوئی اہم چیزلائےہیں، واجد ضیا سے پوچھنا چاہیے، ان ڈبوں میں کیاہے۔ وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات کا کہنا تھا کہ ملالہ نےپاکستان آکردہشت گردی کوشکست دی ہے، وہ واپس آرہے ہیں، جو دہشت گردی کی وجہ سے ملک چھوڑ گئے تھے، یہ وہ پاکستان ہے، جس کاوعدہ 2013میں نواز شریف نے کیا تھا۔