خبرنامہ پاکستان

 آرمی چیف اورعمران خان کی ملاقات، دہشتگردی کی مذمت

مردان:(اے پی پی)مردان میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف اورعمران خان نے ایک ملاقات میں دہشت گردی کی مذمت کی ہے اورکہا ہے کہ دہشت گردوں کے خاتمے کےلئے کسی بھی سطح تک جائیں گے۔ جنرل راحیل شریف اورعمران خان کے مابین ملاقات میں آج صبح پشاورکے ورسک ڈیم کے قریب کرسچن کالونی اوربعد میں مردان کچہری میں خودکش حملے سے پیداشدہ صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ جنرل راحیل شریف اورعمران خان نے دہشت گردی کے ان واقعات کی مذمت کی اورکہا کہ فوج اورحکومت مل کردہشت گردوں کا مکمل خاتمہ کردے گی۔