خبرنامہ پاکستان

 وزیراعظم نے کوئلے سے چلنے والے بجلی گھر کا افتتاح کردیا

فیصل آباد(آئی این پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے کا افتتاح کردیا،وزیراعظم نے کہا کہ 2013سے قبل ملک میں بجلی کا بحران تھا،لوگ بجلی کو ترستے تھے،2017میں بجلی کی صورتحال بہتر ہوگی اور انشاء اللہ 2018لوڈشیڈنگ کا خاتمے کا سال ہوگا،ہمارا مقصد وافر بجلی کے ساتھ ساتھ سستی بجلی فراہمی ہے،ایک ڈکٹیٹر نے اپنے دور اقتدار میں بجلی کا کوئی منصوبہ نہیں لگایا اور 1998کے بعد ملک میں کوئی موٹروے نہیں بنائی گئی،اپنے اقتدار میں آکر ہم ملک میں موٹرویز کا جال بچھا رہے اور بجلی کے نئے کارخانے لگا رہے ہیں۔ ہفتہ کو وزیراعظم محمد نواز شریف نے کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے کا افتتاح کردیا،فیصل آباد پہنچنے پر وزیراعظم کا پرتباک استقبال کیا گیا،گورنر پنجاب رفیق رجوانہ،وزیردفاع خواجہ آصف،وزیرمنصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال،وزیر مملکت عابد شیر علی وزیراعظم کے ہمراہ تھے،اس موقع پر وزیراعظم محمد نواز شریف کو کوئلے سے سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے پر بریفنگ دی گئی،بریفنگ میں وزیراعظم محمد نواز شریف کو بتایا گیا کہ منصوبہ ستارہ کیمیکل انڈسٹریزلمٹیڈ میں لگایا گیا ہے،منصوبہ 40میگاواٹ بجلی پیدا کرے گا ،یہ منصوبہ ساڑھے تین ارب روپے کی لاگت سے سوا دوسال میں مکمل ہوا ہے،کوئلے سے بجلی بنانے کا منصوبہ توانائی کے شعبے میں خودکفالت کی جانب اہم قدم ہے،نجی شعبے کی جانب سے ایسے اقدامات حوصلہ افزا ہیں۔نجی شعبہ کے ایسے منصوبے ملک سے توانائی کی قلت کے خاتمے میں مدد کریں گے،حکومت 2018تک بجلی کی قلت کے خاتمے کیلئے کوشاں ہے،حکومت توانائی کے شعبے میں بھاری سرمایہ کاری کر رہی ہے،ستارہ کیمیکل انڈسٹریز منصوبے سے اپنی بجلی کی ضروریات کو پوری کرے گی۔ وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نے کہا کہ ستارہ کیمیکل انڈسٹریز میں بجلی منصوبے کا افتتاح کرکے خوشی ہوئی،میاں محمد ادریس نے ایف پی سی سی آئی میں بھی شاندار خدمات دیں ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ آج پاکستان میں سرمایہ کاری دیکھ کر میرا دل بہت خوش ہورہاہے اورر سرمایہ کاری کے ساتھ ساتھ نجی شعبے میں بھی سرمایہ کاری میں اضافہ ہورہا ہے،2013سے قبل ملک میں بجلی کا بحران تھا،لوگ بجلی کو ترس رہے تھے،2017میں صورتحال بہتر ہوگی اور 2018لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا سال ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد صرف لوڈشیڈنگ کا خاتمہ نہیں بلکہ بجلی سستی کرنا ہے اور وافر بجلی سے برآمدات اور محصولات میں اضافہ ہوگا اورر سستی بجلی کے باعث سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا اور صنعت ترقی کریگی۔وزیراعظم نے کہا کہ سرمایہ کاری سے ملک سے ٖغربت اور بے روزگاری کا خاتمہ ہوجائیگا اور خوشحالی آئیگی،سستی اور وافر بجلی سے زراعت کا شعبہ ترقی کرے گا اور پاکستان خوشحال ہوگا،ماضی میں ملک کو اندھیروں کی طرف دھکیلا جارہا تھا،ماضی کی حکومتوں سے پوچھا جائے کہ بجلی کے مسئلے پر غفلت کیوں برتی گئی،ایک ڈکٹیٹر نے اپنے دور اقتدار میں بجلی کا کوئی منصوبہ نہیں لگایا اور 1998کے بعد ملک میں کوئی موٹروے نہیں بنائی گئی14سال میں موٹروے کی لمبائی میں ایک کلومیٹر کا بھی اضافہ نہیں ہوا،آج ہم ملک میں موٹرویز کا جال بچھا رہے ہیں،کراچی تا لاہور موٹروے پر کام تیزی سے جاری ہے اور ملک بھر میں شاہراہوں کا جال بچھا رہے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ ہزارہ موٹروے آئندہ سال مکمل ہوجائیگی اور فیصل آباد سے گوجرہ تک موٹروے مکمل ہوگئی ہے،گوجرہ سے شورکوٹ اور خانیوال تک زیر تعمیر ہے،ملتان سے خانیوال تک موٹروے تعمیر ہوچکی ہے،مواصلات کے جدید نظام سے مصنوعاتت منڈیوں تک پہنچیں گی۔انہوں نے کہا کہ کھیت سے منڈی تک سڑکوں کا مربوط نظام بچھا رہے ہیں،بنیادی ڈھانچے کے ساتھ ساتھ دہشتگردی کیخلاف بھی جنگ لڑ رہے ہیں اور عالمی ادارے پاکستان معیشت میں بہتری کا اعتراف کر رہے ہیں،1999میں پاکستان کی ترقی کی شرح خطے میں سب سے زیادہ تھی اور ر2013میں حکومت سنبھالی تو ہم خطے میں سب سے پیچھے تھے۔وزیراعظم نے کہا کہ نجی شعبے میں بھی توانائی کے منصوبے لگ رہے ہیں اورر بجلی کے کارخانے لگائے جارہے ہیں،نیلم جہلم منصوبے کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کیں،آج تیزی سے ہر منصوبے پر کام جاری ہے،ملک بھر میں بجلی پیدا کرنے کے منصوبے لگائے جارہے ہیں،60کی دہائی میں ہم جنوبی کوریا سے آگے تھے،آج وہ ہم سے کہیں آگے نکل گئے ہیں،بدقسمتی تھی کی 1970کی دہائی میں اداروں کو قومیا لیا گیا اور سیاسی عدم استحکام اور پالیسیوں کے عدم تسلسل کے باعث ترقی کا سفر متاثر ہوا ہے۔وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ پی آئی اے سمیت قومی اداروں کی بہتری کیلئے اقدامات کر رہے ہیں اور خسارے کے شکار قومی اداروں کو ان کے پاؤں پر کھڑا کریں گے،پی آئی اے کو دنیا کی بہترین ائیرلائن بنائیں گے،توقع ہے کہ پی آئی اے پریمیئر سروس اپنے معیار کو برقرار رکھے گی،پی آئی اے کیلئے نئیجہاز خریدیں گے،جن کی پروازیں فیصل آباد سے بھی ہونگی۔انہوں نے کہا کہ ریلوے بدحالی کا شکار تھا لیکن اب وہ منافع کما رہے ہے،خوشی ہے کہ بجلی پیدا کرنے کیلئے ملک کا کوئلہ استعمال ہوگا اور ملکی کوئلے کو 50سال پہلے استعمال کیا جانا چاہیے تھا مگر ماضی کی حکومتیں اتنے اہم ذخائر کو نظر انداز کرتی آئی ہیں،کراچی کی صورتحال دن بدن بہتر ہورہی ہے،دہشتگردی بڑا چیلنج تھا جس پر موثر طریقے سے قابو پالیا اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے سیکیورٹی اداروں کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ عام آدمی کا معیار زندگی بہتر بنانے کیلئے کوشاں ہیں،صحت کی سہولتوں کے ساتھ ساتھ پینے کا صاف پانی کی فراہمی ہماری ترجیح ہے،ملک بھر میں 40بڑے اور جدید اسپتال تعمیر کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ تعلیم کے فروغ کیلئے کام کر رہے ہیں،بچوں کی تعلیم کیلئے بھی سکول بنارہے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ اووبلنگ کیلئے موبائل الیکٹرانک میٹرنگ کا نظام لگارہے ہیں،ستارہ کیمیکلز ملک کے 100بڑے ٹیکس ادا کرنے والے اداروں میں شامل ہے۔(خ م)