خبرنامہ پاکستان

ڈیم کافیصلہ پیپلزپارٹی نےکیااورزمین کیلئے بجٹ میں رقم مختص کی:قمرزمان کائرہ

لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ ڈیم بنانے کا فیصلہ پیپلزپارٹی نے کیا اور زمین کیلئے بجٹ میں رقم مختص کی، ن لیگ کی حکومت نے ڈیم کی زمین کے معاملات کو حتمی شکل دی۔

قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ ہر حکمران کو آنے سے پہلے معلوم ہوتا ہے حالات کیسے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومت حالات بالکل خراب کرگئی یہ کہنا مناسب نہیں، عمران خان جلسوں میں کہتے تھے کہ معاشی صورت حال یہ ہے، پی ٹی آئی کی حکومت اب آئی ہے یہ سب جانتی تھی کہ کیا حالات ہیں۔

رہنما پی پی کا کہنا تھا کہ ہرحکومت اپنے وقت کے مطابق فیصلے کرتی ہے، حکومت کو موجودہ صورت حال کے مطابق فیصلے کرنے پڑتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت اپنے فیصلے خود کرتی ہے، قیمتوں میں اضافے اور کمی کا تعین بھی حقائق کے مطابق ہوتاہے، دوسری جانب اپوزیشن میں جماعتیں سب ایک صفحے پر ہوتی ہیں کہ حکومت کیا کررہی ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ دنوں قمرزمان کائرہ نے کہا تھا کہ جو بھی حکومت آتی ہے تو یہی کہتی ہے کہ پچھلی حکومت خزانہ خالی چھوڑ کر گئی ہے۔