خبرنامہ پاکستان

امید ہے چیف جسٹس کےنوٹس لینے پرانصاف ملے گا،ڈاکٹرطاہرالقادری

شہباز شریف ک

لاہور:(ملت آن لائن) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری کا کہنا ہے کہ جےآئی ٹی کی تشکیل ہماری ترجیح ہے، چیف جسٹس کے فیصلے سے مطمئن ہیں، امید ہے انصاف ملے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری نے سپریم کورٹ لاہوررجسٹری کے باہرمیڈیا سے گفتگو میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں لارجز بینچ کی تشکیل پراطمینان کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ وہ پانچ دسمبر کو کیس کی سماعت کیلئے اسلام آباد جائیں گے۔

ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن سے متعلق لارجربینچ کی تشکیل ہماری ترجیح ہے، چیف جسٹس بینچ کی سربراہی کریں گے، وہ ان کے اس فیصلے سے مطمئن ہیں۔ امید ہے اب انصاف ضرورملے گا۔

اس سے قبل پاکستان عوامی تحریک کے رہنما خرم نوازگنڈاپور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے سلسلے میں لاہوررجسٹری میں پیشی تھی، ملزم نوازشریف،شہبازشریف راناثنا کو طلب کیا گیا تھا، وکلا نے کہا وقت پراطلاع نہیں دی گئی تیاری نہیں کرسکے۔

خرم نوازگنڈا پور کا کہنا تھا کہ کیس سننےکےفیصلےپر چیف جسٹس کے شکرگزار ہیں، 5دسمبر کو سپریم کورٹ کا لارجربینچ بنانے کا حکم جاری ہوا ہے، کیس اب سپریم کورٹ میں سنا جائے گا، سپریم کورٹ پر مکمل یقین ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ انصاف کے لئے پوری زندگی جدوجہد کرتے رہیں گے، عدالت سے اپیل ہے قتل کے مقدمات کو ترجیحی بنیادوں پر سنا جائے۔

دوسری جانب ساںحہ ماڈل ٹاؤن کی متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ ساںحے میں ان کا بیٹا شہید قتل ہوا، اس کیس کو سننے پر وہ چیف جسٹس کی شکر گزار ہیں، امید ہے چیف جسٹس کےنوٹس لینے پر انصاف ملے گا۔
یاد رہے چیف جسٹس ثاقب نثار نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحقیقات کے لیے نئی جے آئی ٹی بنانے کے لیے 5رکنی لارجر بنچ تشکیل دینے کا حکم دیا ہے، لارجربنچ 5 دسمبرسے اسلام آباد میں کیس کی سماعت کرے گا۔