خبرنامہ پاکستان

2نومبر کو پاکستان کا سیاسی منظر نامہ تبدیل ہو جائے گا‌: جہانگیر ترین

لاہور (ملت + آئی این پی)تحر یک انصاف کے مر کزی سیکرٹری جنرل جہانگیر خان تر ین نے کہا ہے کہ لاہور کو قلعہ کہنے والی (ن) لیگ سے قلعہ چھین کر رہیں گے ‘2نومبر کو پاکستان کا سیاسی منظر نامی تبدیل ہو جا ئیگا اور نوازشر یف اور انکی حکومت کو کر پشن کا حساب دینا ہی پڑ یگا ‘وقت آچکا ہے کہ اس قوم پر حکمرانوں کی کر پشن اور لوٹ مار کا مزید بوجھ نہ ڈالا جائے ‘عمران خان20سال سے کر پشن کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں قوم کر پشن اور حکمرانوں سے چھٹکارے کیلئے عمران خان کے ہاتھ مضبوط کر یں اور دو نومبرکے احتجاج میں بھر پور شر کت کر یں ۔ وہ ہفتے کے روز لاہور میں ملک سر فراز حسین کھوکھر اور ملک زمان خان کھوکھر کی تحر یک انصاف میں شمولیت کے موقعہ پر تقر یب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کر رہے ہیں تحر یک انصاف کے مر کزی سیکرٹری جنرل جہانگیر خان تر ین نے کہا کہ دنیا کی کوئی طاقت تحر یک انصاف کو دونو مبر کو احتجاج سے روک نہیں سکتی اور اگر حکمرانوں نے غنڈہ گردی کر نے کی کوشش کی توتمام تر حالات کی ذمہ داری بھی (ن) لیگ کی حکومت پر ہی عائد ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف کی کر پشن کے خلاف جنگ فیصلہ کن موڑ میں داخل ہو چکی ہے اور ہم انشاء اللہ قوم کیساتھ ملکر (ن) لیگ کی حکومت کو بے بس کر دیں گے اور نوازشر یف کو پانامہ لیکس کا حساب دینا ہی پڑ یگا ۔ انہوں نے کہا کہ وقت آچکا ہے کہ اس قوم پر حکمرانوں کی کر پشن اور لوٹ مار کا مزید بوجھ نہ ڈالا جائے ‘عمران خان20سال سے کر پشن کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں قوم کر پشن اور حکمرانوں سے چھٹکارے کیلئے عمران خان کے ہاتھ مضبوط کر یں اور 2نومبر کے احتجاج میں بھر پور شرکت کر یں گے ۔