خبرنامہ پاکستان

2013ء کے انتخابات میں جنرل کیانی سے متعلق بیان میری ذاتی رائے ہے

عمران خان کےنکاح

اسلام آباد (ملت آن لائن + آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق کا ایک بار پھر یو ٹرن۔ سابق آرمی چیف جنرل کیانی پر الزامات پھر وضاحت پیش کر دی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق کا کہنا تھا کہ جنرل کیانی پر الزام نہیں لگایا جبکہ اس حوالے سے انکا بیان پارٹی موقف نہیں بلکہ انکے اپنے ذاتی خیالات تھے۔نجی چینل پر انٹرویو کے دوران نعیم الحق نے جنرل کیانی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ2013 کے انتخابات میں عوام کا مینڈیٹ چھینا گیا۔سعودی عرب، امریکا اور کیانی نے اسکیم کے تحت نواز شریف کو جتوایا۔ اسی اسکیم کے باعث ہمیں بے شمار سیٹوں سے محروم ہونا پڑا۔ کیانی نے مشرف کے لیے اہم رول ادا کیا۔ ہمارے پاس اطلاعات تھیں کہ جنرل کیانی کا جھکاؤ نواز شریف کی طرف تھا۔انتخابات میں آر اوز پر پریشر ڈال کر نواز شریف کو جتوایا گیا۔ 2013 کے انتخابات میں عوام کا مینڈیٹ چھینا گیا۔ جنرل کیانی کو چیلنج کرتا ہوں اپنے اوپر عائد الزامات کی تردید کریں۔انہی الزامات کو قومی اخبار کے ایک سنیئر صحافی نے بھی اپنے کاغذوں میں جگہ دی تھی۔