خبرنامہ پاکستان

2018ء میں ملک میں لوڈشیڈنگ پر قابو پالیا جائے گا، خواجہ محمد آصف

اسلام آباد ۔(اے پی پی) وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ 2018ء میں ملک میں لوڈشیڈنگ پر قابو پالیا جائے گا اور بجلی کی کل پیداوار 25 ہزار میگاواٹ تک پہنچ جائے گی۔ جمعہ کو قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کے رکن مراد سعید کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ لوڈشیڈنگ میں بتدریج کمی آرہی ہے اور 2018ء میں اس پر مکمل قابو پالیا جائے گا‘ حکومت کی جانب سے واپڈا میں 2007ء سے 2015ء تک 99 ارب 35 کروڑ 11 لاکھ روپے سے زائد کی سرمایہ کاری کی گئی۔