خبرنامہ پاکستان

24ویں ترمیم احتساب میں روڑے اٹکانے کی کوشش

کراچی (ملت + آئی این پی) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ 24ویں ترمیم احتساب میں روڑے اٹکانے کی کوشش ہے،اگر حکومت سنجیدہ ہوتی تو اپوزیشن کا بل منظور کرواتی لیکن حکومت نہیں چاہتی کہ احتساب کا عمل ہو۔جمعہ کو پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمودقریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 24ویں ترمیم احتساب میں روڑے اٹکانے کی کوشش ہے،پیپلزپارٹی نے جب ایسی قرارداد پیش کی تو (ن) لیگ نے مخالفت کی تھی،مسلم لیگ(ن) کا کیس بہت کمزور ہے۔ اس لئے راستہ نکالا جارہا ہے،ٹی او آرز کے معاملے پر بھی حکومت کی نیت صاف نہیں تھی،(ن) لیگ کے وکلاء معاملے کو طول دینا چاہتے ہیں،پاکستان کمیشن آف انکوائری بل متنازع ہے،مشترکہ اپوزیشن نے سینیٹ میں بل پیش کیا تھا،اگر حکومت سنجیدہ ہوتی تو اپوزیشن کا بل منطور کراتی لیکن حکومت نہیں چاہتی کہ احتساب کا عمل ہو،ہم اپوزیشن کے بل کی مخالفت نہیں کریں گے۔