خبرنامہ پاکستان

25ہزار روپے کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی (آج) ہو گی

حافظے کی بحالی کا مرحلہ

25ہزار روپے کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی (آج) ہو گی
فیصل آباد۔31جولائی(ملت آن لائن)مرکز قومی بچت کے زیر اہتمام 25ہزار روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی (آج) بدھ کو منعقد ہو گی جس میں مختلف مکاتب فکر کی اہم شخصیات شرکت کریں گی۔ سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز فیصل آباد ریجن کے ترجمان نے بتایاکہ اس قرعہ اندازی کا پہلا انعام 5کروڑروپے کا ایک ، دوسرا انعام ایک کروڑ 50لاکھ روپے کے تین ا ور تیسرا انعام 3لاکھ 12ہزار روپے کے 1696 انعامات ہیں ۔ انہوں نے بتایاکہ مذکورہ قرعہ اندازی رواں سال کی 19ویں قرعہ اندازی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ شفاف کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کے ذریعے 1700 خوش نصیب افراد کا چناؤ کیاجائیگا۔انہوں نے بتایاکہ اس ضمن میں ایک تقریب آج یکم اگست کی صبح10 بجے سٹیٹ بینک آف پاکستان راولپنڈی میں منعقد ہو گی جس میں مختلف مکاتب فکر کی اہم شخصیات شرکت کریں گی۔