خبرنامہ پاکستان

اسلام آباد:5 سال میں 70 ارب 44 کروڑ کی بجلی چوری ہوئی:عابد شیرعلی

اسلام آباد:(اے پی پی)وزیر مملکت عابد شیرعلی نے گزشتہ 5 سال کے دوران ملک میں بجلی چوری کے اعداد و شمار قومی اسمبلی میں پیش کردیے جس کے تحت 2011 سے اب تک 8 ارب 74 کروڑ یونٹ بجلی چوری کی گئی جس کی قیمت 70 ارب 44 کروڑ روپے بنتی ہے۔ سندھ میں سب سے زیادہ 34 ارب 45 کروڑ روپے کی 5 ارب24 یونٹ بجلی چوری ہوئی جبکہ 5 ارب 20 کروڑ کی وصولیاں کی گئی ہیں۔ پنجاب میں 18 ارب 4 کروڑ روپے کی ایک ارب 63 کروڑ یونٹ بجلی چوری کی گئی۔ خیبرپختونخوا میں 17 ارب 63 کروڑ روپے کی ایک ارب 83 کروڑ یونٹ بجلی چوری کی گئی۔ بجلی چوروں سے مجموعی طور پر 17 ارب 41 کروڑ روپے وصول کیے گئے، اب تک 20 لاکھ 33 ہزار ڈیٹکشن بل جاری کیے گئے ہیں جبکہ 91 ہزار 234 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ عابد شیر علی نے ہائیڈرل پاور اسٹیشنز کی موجودہ پیداوار کے بارے میں تفصیلات بھی ایوان میں پش کر دیں تاہم انھیں ان پاور اسٹیشنز کی تعداد پڑھنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ وزیر مملکت نے بتایا کہ نیلم جہلم ہائیڈرو پاور منصوبے سے بجلی کی پیداوار کا آغاز اگست2017 میں متوقع ہے۔