خبرنامہ پاکستان

69فیصد پاکستانی لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے حکومتی کوششوں سے مطمئن ہیں،گیلپ سروے

اسلام آباد (ملت + آئی این پی) گیلپ سروے کے مطابق 69 فیصد پاکستانیوں کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کیلئیسنجیدہ کوششیں کرہی ہے جبکہ 31 فیصد لوگوں کا کہنا تھا کہ حکومتی کوششیں وقت اور پیسے کا ضیائع ہے۔تفصیلات کے مطابق گیلپ اور گیلانی پاکستان کی جانب سے گیلانی ریسرچ فاؤنڈیشن کے سروے میں کہا گیا ہے کہ 69 فیصد پاکستانیوں کا کہنا ہے کہ حکومت ملک میں توانائی کے بحران کو حل کرنے کے لئے سنجیدہ کوششیں کر رہی ہے ۔ ملک بھر کے چاروں صوبوں سے مردو خواتین سے قومی نمائندے کے نمونے کے طور پر اس بارے میں پوچھا گیا کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ موجودہ وفاقی حکومت حقیقی طور پر توانائی کے بحران کو حل کرنے کی کوششیں کر رہی ہے ۔ جب کہ دوسروں کا کہنا ہے کہ یہ سب کرپشن اور وقت کا ضیائع ہے ۔ حکومت توانائی کے بحران کو حل کرنے میں سنجیدہ نہیں ۔ سروے میں توانائی کے بحران کے حل کے لئے حکومتیں کوششوں کے بارے میں جب پوچھا گیا تو جواب میں 69 فیصد لوگوں کا کہنا تھا کہ حکومت توانائی کے بحران کو حل کرنے کے بارے میں سنجیدہ کوششیں کر رہی ہے جب کہ 31 فیصد لوگوں کا کہنا تھا کہ حکومتی کوششیں وقت اور پیسے کا ضیائع ہے۔