خبرنامہ پاکستان

چوہدری نثار کی ریسٹورینٹ میں عمران خان سے ملاقات کی تردید

اسلام آباد(ملت آن لائن)مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے ملاقات کی تردید کردی۔
مسلم لیگ (ن) کے رہنما چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ ان کی اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں عمران خان سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ وہ اپنی بیٹی کے ساتھ ریسٹورنٹ میں کھانا کھانے گئے تھے تاہم اُس وقت وہاں نہ عمران خان موجود تھے نہ ہی ان سے کوئی ملاقات ہوئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز خبر سامنے آئی تھی کہ عمران خان اورچوہدری نثارعلی خان کی مقامی ریسٹورنٹ میں کھانے کے دوران اتفاقیہ ملاقات ہوئی اور اس دوران دونوں کے درمیان کافی دیر تک بات چیت بھی جاری رہی۔