خبرنامہ پاکستان

اپوزیشن کا ن لیگ کے خلاف گرینڈ الائنس بنانے کا فیصلہ

کراچی(ملت آن لائن)حکمراں ن لیگ کے خلاف ملک کی اہم اپوزیشن جماعتوں نے گرینڈ الائنس بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔تحریک انصاف، عوامی مسلم لیگ ،مسلم لیگ (ق) اور عوامی تحریک شامل ہوں گے

ن لیگ کے خلاف اپوزیشن کی جانب سے بنائی جانیوالی اس گرینڈ الائنس میں فی الحال تحریک انصاف، عوامی مسلم لیگ ،مسلم لیگ (ق) اور عوامی تحریک شامل ہوں گے جبکہ جماعت اسلامی اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کواتحادمیں شامل کرنے کیلیے رابطے کیے جائیں گے۔

اتحاد میں پیپلز پارٹی کو فی الحال شامل کرنے پرکوئی مشاورت نہیں ہوئی، احتجاجی تحریک کا مرکزی نقطہ ’’سانحہ ماڈل ٹاؤن ‘‘میں ملوث مبینہ لیگی رہنماؤں اور دیگر کے خلاف کارروائی ہوگا تاہم عوامی تحریک نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی ازسرنو تحقیقات کیلیے اعلیٰ سطح کی جے آئی ٹی کی تشکیل کیلیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے کے حوالے سے اپنے قانونی ماہرین سے مشاورت شروع کردی ہے، قانونی مشاورت مکمل ہونے کا بعد درخواست دائر کا فیصلہ کیا جائے گا۔
گرینڈ الائنس میں فی الحال تحریک انصاف، عوامی مسلم لیگ ،مسلم لیگ (ق) اور عوامی تحریک شامل ہوں گے جبکہ جماعت اسلامی اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کواتحادمیں شامل کرنے کیلیے رابطے کیے جائیں گے۔