خبرنامہ پاکستان

پاناما کیس کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج

لاہور(ملت آن لائن)سپریم کورٹ کے پاناما کیس کے فیصلے کو سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیلنج کردیا گیا۔فیصلے میں نوازشریف کو بطور وزیراعظم نااہل قرار دیا گیا۔

سپریم کورٹ نے پاناما کیس کا فیصلہ 28 جولائی کو سنایا تھا جس میں نوازشریف کو بطور وزیراعظم نااہل قرار دیا گیا۔

جیونیوز کے مطابق سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں سینئر وکیل اللہ بخش گوندل کی جانب سے آئینی درخواست دائر کی گئی ہے جس میں مؤقف اپنایا گیا ہےکہ سپریم کورٹ کو جے آئی ٹی کی تحقیقات کی نگرانی کا اختیار حاصل نہیں۔

درخواست گزار کے مطابق کسی بھی مقدمےکی نگرانی کے لیے سپریم کورٹ کے جج کو نامزد نہیں کیا جاسکتا۔

درخواست گزار نے استدعا کی ہےکہ عدالت فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے نوازشریف کی عہدے پر بحالی کا حکم دے۔

واضح رہےکہ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے بھی سپریم کورٹ میں فیصلے پر نظر ثانی کی اپیل دائر کردی گئی ہے