خبرنامہ پاکستان

وزیراعظم کی آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کو کل مذاکرات کی دعوت

اسلام آباد(ملت آن لائن): وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کو کل مذاکرات کی دعوی دے دی۔ مذاکرات میں اوگرا اور وزارت پیٹرولیم کے حکام بھی شریک ہوں گے۔

آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے 21 اگست کو ملک گیر ہڑتال کی دھمکی دی تھی تاہم گورنر سندھ کی درخواست پر انہوں نے ہڑتال مؤخر کردی تھی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کو کل وزیراعظم ہاؤس میں مذاکرات کی دعوت دی ہے جب کہ اجلاس میں اوگرا اور وزارت پیٹرولیم کے حکام بھی شریک ہوں گے۔

واضح رہےکہ سانحہ احمد پور شرقیہ کے بعد حکومت نے آئل ٹینکرز مالکان کو قانون کے دائرے میں لانے کے اقدامات کیے تھے جس پر ٹینکرز مالکان نے ہڑتال کردی تھی۔