کراچی: ملت آن لائن.. چیرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ کرپشن کرنے والوں کے پاس اب بھاگنے کا کوئی راستہ نہیں بچا ہے اور ان کا احتساب ہو کر ہی رہے گا جب کہ عید کے بعد قو م کو ایک خوشخبری ملنے والی ہے۔
کراچی ائیرپورٹ پر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے چیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی ایف آئی اے کے سابق ڈائریکٹر کو طلب کرے اس کے پاس شریف خاندان کی کرپشن کے مضبوط ثبوت موجود ہیں، جے آئی ٹی انعام الرحمان کو بیان ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کرے جب کہ منی ٹریل قطری نے نہیں کی بلکہ اس میں شریف خاندان ملوث ہے اور اس حوالے سے اسحاق ڈار کا بیان ریکارڈ پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ قطری خط فراڈ ہے اور قطری شہزادہ بیان ریکارڈ کرنے کبھی بھی پاکستان نہیں آئے گا۔