خبرنامہ پنجاب

آئندہ چوبیس گھنٹوں کےدوران پنجاب میں بارش کی پیشگوئی

اسلام آباد: (اے پی پی) محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا،فاٹا،اسلام آباد،بالائی پنجاب اور کشمیر سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کی جاری رپورٹ میں بالائی علاقوں میں بارشو ں کے باعث برساتی ندی نالوں میں طغیانی آنے اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ظاہر کیا ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے کم درجہ حرارت کالام میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔