اسلام آباد:(آئی این پی ) محکمہ موسمیات نے کہا کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا جبکہ وسطی اور جنوبی علاقوں میں موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔ آئندہ چار روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان جبکہ وسطی اور جنوبی علاقوں میں موسم گرم رہنے کی توقع۔ گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران:ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا۔ تاہم مالاکنڈ ، بنوں اور کوہاٹ ڈویڑن میں ایک دو مقامات پر ہلکی بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش میرکھانی، بنوں 03، کوہاٹ اور دروش میں 01ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے سب سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد، حیدرآباد، سکھر،چھور، میرپورخاص40 جبکہ مٹھی، شہید بینظیر آباد، بدین، لسبیلا، دادو، پڈعیدن، لاڑکانہ 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔