خبرنامہ پنجاب

آئی جی پنجاب نےڈولفن فورس کےشولڈرپر’’کیمرے‘‘لگانےکےمنصوبےکوبند کردیا

لاہور(آئی این پی) آئی جی پنجاب نے ڈولفن فورس کے شولڈر پر ’’کیمرے‘‘لگانے کے منصوبے کو بند کر دیا جبکہ ڈولفن سکواڈ کی بھرتی کے لیے 1400 زائد امیدواروں کو کامیاب قرار دے دیا ہے ‘ کامیاب امیدواروں کے پولیس لائنز میں میڈیکل ٹیسٹ کیے جائیں گئے۔تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب نے ڈولفن فورس کے شولڈر پر ’’کیمرے‘‘لگانے کے منصوبے کو بند کر دیاہے کیونکہ کسی بھی کمپنی نے اس منصوبے کی حامی نہیں بھری جسکی وجہ سے منصوبہ ختم ہونے کے باوجود پائپ لائن میں موجود ہیں جبکہ ڈولفن سکواڈ میں بھرتی کے لیے تین ہزار سے زا ئد امیدواروں نے اپنے فارم جمع کروائے تھے جن میں سے چودہ سو اکسٹھ امیدواروں کو کامیاب قرار دے دیا گیا ہے جن کی لسٹیں سی سی پی او آفس میں اویزاں کر دی گئی ہیں امیدواروں کے پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں میڈیکل ٹیسٹ کیے جائیں گئے امیدواروں کو ایک شناختی کارڈ کی کاپی اور دو تصاویر ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے امیدواروں کے میڈیکل کے بعد انٹرویو کر کے ڈولفن سکواڈ کی ٹرینگ کروائی جائے گی۔