لاہور۔(ملت آن لائن)جعلسازی پر مبنی موبائل ایس ایم ایس کی نشاندہی‘ روک تھام اور کم خواندہ لوگوں کو دھوکہ دہی سے بچانے کیلئے آئی ٹی یو نیورسٹی نے ’’جعلی ایس ایم ایس نشاندہی‘‘ منصوبے کا آغاز کر دیا جس کے تحت اب تک آئی ٹی یونیورسٹی کے فن ٹیک سنٹر کو عوام کی جانب سے 700 سے زائد جعلی ایس ایم ایس نشاندہی کے طور پر موصول ہو چکے ہیں جن میں عوام کو بینظیر انکم سپورٹ‘ وسیلہ حق پروگرا م اور اے آر وائے جیتو پاکستان سے متعلق جھوٹے پیغامات بھیج کر ان سے بینک پن کوڈز اور دیگر اہم نجی تفصیلات طلب کی جاتی ہیں، ملک بھر سے عوام ایسے جعلی پیغامات بھیجے گئے نمبر سمیت Forwarded fromلکھ کر اب آئی ٹی یو کے موبائل نمبر 0314۔4362352 پر سکرین شاٹس کی صورت میں بھی واٹس ایپ پر بھجوائے جا سکتے ہیں اور عوام کی مدد سے ہی ایسی مذموم کارروائیوں کا خاتمہ ممکن ہو سکتا ہے، ان جعلی پیغامات کا سالانہ ہزاروں لوگ شکار ہوتے ہیں،اس منصوبے کا مقصد ایسے پیغامات کی روک تھام کیلئے مربوط تحقیقی نظام کی تیاری ہے، یہ منصوبہ پاکستان میں بل اینڈ ملنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے تحت ایک نجی ادارے ’’کرانداز پاکستان‘‘ نے سپانسر کیا ہے،مزید تفصیلات آئی ٹی یو فن ٹیک سنٹر کے فیس بک پیج سے حاصل کی جا سکتی ہیں۔