خبرنامہ پنجاب

آج ضمنی انتخاب میں ن لیگ کے چوہدری یوسف اور پی ٹی آئی کی عائشہ جٹ میں سخت مقابلہ متوقع

بورے والا (آئی این پی)الیکشن کمیشن نے بورے والا کے صوبائی حلقہ پی پی 232گگومنڈی میں(آج)بدھ کوہونے والے ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ کے تمام انتظامات مکمل ، پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گی،حلقہ میں کل ووٹرز کی تعداد1لاکھ91ہزار92ووٹرز اپنے حق رائے دہی استعمال کریں گے۔157پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں ۔ منگل کو اسسٹنٹ الیکشن کمشنر پنجاب چوہدری مسرور احمدبجاڑڈسٹرکٹ آفیسر عامر جاوید اور اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر احمرسہیل کیفی اور ریونیوآفیسر عارف اقبال کی زیرنگرانی پولنگ سٹاف میں سامان پولنگ تقسیم کیاگیا دریں اثنا ڈسٹرکٹ کوارڈی نیشن آفیسرعلی اکبربھٹی اورڈی پی او چوہدری محمدسلیم نے بورے والا کے حلقہ232کے الیکشن انتظامات کاجائزہ لیا اس حلقہ میں کل ووٹرز کی تعداد1,91092ہے جن میں مرد ووٹرز109181جبکہ81911خواتین ووٹرز ہیں پولنگ سکیم کے مطابق 157پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں جن میں مردوں کے46اورخواتین کے لئے45پولنگ اسٹیشن جبکہ66پولنگ اسٹیشن مشترکہ ہونگے پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے ہیں60پولنگ اسٹیشن اے کیٹگری میں حساس قرار دئیے گئے ہیں جبکہ 31پولنگ اسٹیشن کو انتہائی حساس قرار دیاگیاہے پولنگ اسٹیشن پر تعیناتی کے لئے رینجرز کے1500جوان جبکہ ریزروپولیس کے2000جوان تعینات کئے گئے ہیں پولیس کی طرف سے دوایس پی صاحبان اور8ڈی ایس پی تعینات ہونگے صوبائی حلقہ پی پی232میں11امیدوارمیدان میں ہیں جن میں پاکستان مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار سابق ایم پی اے حلقہ چوہدری محمدیوسف کسیلیہ اور تحریک انصاف کی امیدوار عائشہ نذیرجٹ کے مابین سخت اور کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے دونوں پارٹیاں اپنی کامیابی کے لئے ایڑی چوٹی کا زورلگارہی ہیں اورکوئی بھی خلاف توقع رزلٹ سامنے آسکتاہے۔