خبرنامہ پنجاب

آزاد کشمیرکےعوام نےخدمت کی سیاست کےحق میں فیصلہ دیا: شہباز

لاہور(آئی این پی )وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں ن لیگ کے کامیاب امیدواروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام نے الزام تراشی اور کرپشن کی سیاست کو ووٹ کی طاقت سے رد کردیا ۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ آزاد کشمیرمیں بھی خدمت، امانت اور دیانت کی سیاست کو فتح ملی، آزاد کشمیرکے عوام نے خدمت کی سیاست کے حق میں فیصلہ دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر انتخابات کا فیصلہ احتجاجی سیاست کرنے والوں کے لیے ایک سبق ہے،عوام کی ترقی کے مخالفین اور کرپشن میں ملوث افراد کو کشمیریوں نے بھی مسترد کر دیا۔