خبرنامہ پنجاب

آصف زرداری، شہبازشریف اوردیگررہنماؤں کاجہانگیربدر کے انتقال پراظہارافسوس، تین روزہ سوگ

لاہور (ملت + آئی این پی) سابق صدر آصف علی زرداری، وزیراعلی پنجاب شہباز شریف اور دیگر رہنماؤں نے جہانگیربدر کے انتقال پراظہارافسوس کیا ۔آصف علی زرداری کا جہانگیربدر کے انتقال پر اظہار افسوس۔ مرحوم جہانگیر بدر ہمیشہ جمہوریت کے لیے لڑتے رہے۔ آصف علی زرداری نے اپنے ایک بیان میں جہانگیر بدر کے انتقال پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جہانگیر بدر پی پی پی کا بہادر جیالا تھا جس نے ساری زندگی پی پی پی کے لیے جدوجہد کی۔ مرحوم ہمیشہ جمہوریت کے لیے لڑتے رہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ان کو جہانگیر بدر کی وفات کا سن کر شدید صدمہ ہوا ۔جہانگیر بدر اپنے نظریات کے پکے تھے۔ شہباز شریف نے مزید کہا کہ انہوں نے نچلی سیاست سے نام پیدا کیا اور وہ ایک سچے ورکر کی طرح کام کرتے رہے۔ امیر سراج الحق سینٹر سراج الحق کا کہنا ہے کہ جہانگیربدرنے طلبہ یونین سے پیپلز پارٹی تک اچھے سیاسی ورکر کے طور پر خدمات سرانجام دی ہیں۔ بلاول بھٹو کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جہانگیر بدر کی وفات کا سن کر بہت دکھ ہوا انہوں نے پسماندگان سے اظہار تعزیت بھی کیا۔ قانون دان عاصمہ جہانگیر کی جانب سے بھی جہانگیر بدر کے انتقال پر اظہار افسوس۔ سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی جانب سے بھی جہانگیر بدر کی وفات پر دکھ کا اظہار کیا گیا۔