لاہور۔(ملت آن لائن)آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں ناہرا برادران نیب لاہور میں پیش ہو گئے‘ نیب ذرائع کے مطابق سابق ایم این اے مدثر قیوم ناہرا اور ان کے بھائی اظہر قیوم ناہرا کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں نیب لاہور کی جانب سے نوٹس پر طلب کیا گیا تھا جس پر وہ جمعہ کو نیب کی تحقیقاتی ٹیم کے روبرو پیش ہوئے اور اپنا بیان ریکارڈ کروانے کے ساتھ ساتھ نیب کی طرف سے مانگی گئی تفصیلات فراہم کر دیں‘ نیب لاہور نے انہیں مزید جائیدادسے متعلق تفصیلات کیلئے سوالنامہ دیدیا ہے‘ اس موقع پر انہوں نے میڈیا کو بتایاکہ نیب ہمیں جب بھی بلائے گا ہم پیش ہو کر اپنی تفصیلات اور بیان ریکارڈ کرائیں گے‘ اگلی پیشی کے حوالے سے نیب کی جانب سے ابھی کوئی تاریخ متعین نہیں کی گئی۔