خبرنامہ پنجاب

آٹے کی قیمت کو عام آدمی کی قوت خرید میں رکھنے کے لیے سبسڈی دے رہے ہیں،ڈی سی او

شیخوپورہ۔17 اکتوبر(ملت + اے پی پی )ڈی سی او ارقم طارق نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب غذائی عدم تحفظ کو کم کرنے، گندم کی پیداوار اور اس کے ذخائر کی استعداد کار کو بڑھانے غذائی قلت کو ختم کرنے کے لیے چاول کے Fortfication منصوبہ پرغورکررہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع کونسل ہال میں خوراک کے عالمی دن کے موقع پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنڑولر کے زیر اہتمام ایک سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈی ایف سی عمیر صغیر ،ای ڈی او ایجو کیشن عبد المتین ، ای ڈی او زراعت مشکور احمد ،اے ایف سی عزیر ڈوگر ،جمشیدبٹر، محمد اشفاق، ڈی او انفارمیشن پون سنگھ اروڑرا ، چیف وارڈن سول ڈیفنس الیاس گجر ، محکمہ فوڈ کے اہلکار اور معززین کے کثیر تعداد موجود تھی۔ ڈی سی او نے کہا کہ ضلع حکومت شیخوپورہ عوام کو معیاری اشیاء کی فراہمی کے لیے ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف چھاپے مار کر ان کو غذائیت سے بھرپور اشیاء فراہم کرنے کے لیے مجبور کر رہی ہے اور ملاوٹ مافیاء کی سر کوبی فوڈ رولز اور فوڈ اتھارٹی ایکیٹ میں ترمیم کر رہی ہے ۔حکومت کھیل سے باورچی خانے تک خالص اور معیاری خوراک کی دستیابی کو یقینی بنا رہی ہے تاکہ لوگوں کو صاف صحت مند اور غذائیت سے بھر پور خوراک میسر ہو انہوں نے کہا کہ آٹے کی قیمت کو عام آدمی کی قوت خرید میں رکھنے کے لیے اقدامات اور سبسڈی دے رہے ہیں ۔محفوظ اور غذائیت سے بھر پور خوراک تک عوام کی رسائی کو یقینی بنانا ہے۔ اس سلسلہ میں بین الاقوا می معیار کی پاکستان کی سب سے بڑی فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری کا قیام لاہور میں لایا گیا ہے۔ بعد ازاں ڈی سی او ارقم طارق کی قیادت میں ضلع کونسل سے لے کر ایس پی چوک تک ایک ریلی نکالی گئی ۔