لاہور (ملت + آئی این پی)ملک بھر میں دہشت گردوں سے نمٹنے کیلئے آپریشن ردالفساد جاری جس میں مختلف شہروں میں کارروائی کے دوران 75سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ لودھراں میں پولیس اور حساس اداروں نے شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا جس میں جیون والا ،چھوٹی نہر اور یونس والا کے علاقے شامل ہیں۔ سرچ آپریشن کے دوران 38مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا جبکہ کارروائی کے دوران 13مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو بھی قبضے میں لے لیا۔ بھکر میں کلورکوٹ اور دریاخان کے علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 39 افراد کو حراست میں لیا گیا۔ آپریشن کے دوران 60 افراد کی بائیو میٹرک تصدیق بھی کی گئی۔