خبرنامہ پنجاب

احتجاجی سیاست کرنےوالے عناصر ہوش کے ناخن لیں:شہبازشریف

لاہور:(آئی این پی)وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کا کہنا ہے کہ جمہوریت میں فیصلے سڑکوں پر نہیں پارلیمنٹ میں ہوتے ہیں،یہ وقت اتفاق کا ہے- وزیر اعلیٰ پنجاب نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عوام ملکی خوشحالی اورترقی چاہتے ہیں،بعض سیاسی عناصرذاتی مفادات کی خاطرترقی کاسفرروکنے کے درپے ہیں،احتجاجی سیاست کرنےوالے عناصر ہوش کے ناخن لیں۔ یہ وقت منفی سیاست کا نہیں،اتحاد اور اتفاق کا ہے۔ شہباز شریف نے کہا 3سال میں نوازشریف کی قیادت میں ملک میں ہرشعبے میں بہتری آئی،عوام ایسے عناصر کو پہلے بھی مسترد کرچکے ہیں اورآئندہ بھی کریں گے۔